پاکستان اور ایران کے درمیان ثالثی کیلئے چین کی پیشکش

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ :چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں اضافے سے بچیں۔پاک ایران صورتحال پر جمعرات کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور ایران قریبی ہمسایہ ممالک ہیں جن کے چین سے دوستانہ تعلقات ہیں۔ امید کرتے ہیں پاکستان اور ایران تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور ایران کشیدگی میں اضافے سے بچیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایران کو ضرورت ہوئی تو چین صورتحال ٹھنڈا کرنے میں مثبت کردار کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین سمجھتا ہے کہ ممالک کو یو این چارٹر کے اصولوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صورتحال سے نمٹنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے۔