پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہتھیاروں پر کنٹرول اور تخفیف سے متعلق مذاکرات کا ساتواں دور مکمل

   

لندن17جولائی (یو این آئی)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہتھیاروں پر کنٹرول اور کمی سے متعلق مذاکرات کا ساتواں دور لندن میں مکمل ہوگیا، دونوں ممالک کے درمیان اسٹرٹیجک استحکام، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ پر بات چیت ہوئی، فریقین کی جانب سے باقاعدہ مذاکرات کی اہمیت اور تسلسل پر زور دیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے مابین ہتھیاروں پر کنٹرول اور تخفیف سے متعلق مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزرات خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری طاہر اندرابی جبکہ برطانوی وفد کی قیادت ڈائیریکٹر دفاع و بین الاقوامی سلامتی اسٹیفن للی نے کی۔

برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کی بھی شرکت
لندن17جولائی (یو این آئی) جے ایف 17 اور سی 130 ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو دستہ میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایف 17 بلاک 3 طیاروں کی برطانیہ میں پرواز کے دوران فضائی ایندھن کی فراہمی کا مظاہرہ پیش کیا گیا، پاک فضائیہ کے ایئر ٹینکر کی مدد سے دوران پرواز لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کیا گیا۔