پاکستان اور بنگلہ دیش کے مسلمانوں کو ملک سے باہر پھینک دیا جانا چاہئے: شیو سینا

,

   

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹر سٹیزن معاملہ پر مہاراشٹرا کی شیو سینا نے مسلمانوں کے خلاف زہراگلنا شروع کردیا ہے۔

شیو سینا نے اپنے روزنامہ سپنا کے اداریہ میں لکھا کہ ”پاکستان اور بنگلہ دیش کے مسلمان جو ہندوستا ن میں گھس آئے ہیں انہیں باہر نکالنا پھینکنا چاہئے۔“ شیو سینا سربراہ راج ٹھاکرے نے بتایا کہ شیو سینا فروری کے مہینہ میں ایک احتجاج منظم کرے گی جس میں پاکستانی و بنگلہ دیشی مسلمانوں کو باہر نکالنے کا مطالبہ کیاجائے گا۔