٭ شہریت ترمیمی قانون پر شدید تنقیدوں کے بیچ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان کے مذہبی بنیادوں پر ستائے ہوئے اقلیتوں کو شہریت دینا ہندوستان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہندوستان نہیں آئیں گے تو کہاں جائیں گے؟ کیا اٹلی جائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ اٹلی ہندوؤں اور سکھوں کو قبول نہیں کرے گا کیونکہ وہ غریب لوگ ہیں۔