اسلام آباد: چین اور پاکستان کے درمیان تین سال کے بعد تجارتی اور سفری سہولیات کل سے بحال ہوجائیں گی۔ سی پیک کے تحت سرگرمیوں اور دوطرفہ تجارت کی بحالی کیلئے خنجراب پاس راہداری کھولنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ خنجراب پاس کْھلنے کے بعد سی پیک منصوبوں اور دو طرفہ تجارت میں ایک مرتبہ پھر تیزی آئے گی۔