بیجنگ۔ 10 مئی (یو این آئی) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چین نے خطہ کی موجودہ صورتحال پر کہا کہ دونوں تنازع کے حل کے لئے بات چیت کریں۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق خطہ کی موجودہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، پاکستان اور ہندوستان تنازعہ کے سیاسی حل کی جانب واپس آئیں، بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان تحمل کا مظاہرہ کریں، فریقین امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں۔ چین نے زور دیا کہ دونوں ممالک پرامن ذرائع سے سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں۔ چین نے اپیل کی کہ دونوں ممالک کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے جواب میں پاکستان کی جانب سے ‘آپریشن بنیان مرصوص’ شروع کردیا گیا ہے ۔