پاکستان اور ہندوستان کا فائنل ہو:ثقلین

   

Ferty9 Clinic

شارجہ:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کے فائنل میں پہنچے تو اس کا مقابلہ ہندوستان سے ہو۔شارجہ میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں بہترین آغاز کیا ہے، کھلاڑی بہترین انداز میں کرکٹ کھیل اور ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ دو میچ جیت کر اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے، چاہتا ہوں کہ پاکستان فائنل میں پہنچے تو اس کا مقابلہ ہندوستان سے ہو۔