پاکستان اور ہندوستان کے سوپر فور مرحلے کے میچ کا محفوظ دن

   

کولمبو۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور ہندوستان کے سوپر فور مرحلے کے میچ کا محفوظ دن ہو گا اگر بارش نے 10 ستمبر کو کولمبو میں ہونے والے انتہائی متوقع میچ کو متاثرکیا۔ گزشتہ ہفتے پالی کیلے میں دنوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ مسلسل بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہوپایا تھا ۔10 ستمبر 2023 کو کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ ہندوستان کے درمیان ایشیا کپ 2023 کے سوپرفور کے میچ کے لیے ایک محفوظ دن شامل کیا گیا ہے۔اگر خراب موسم ہند ۔ پاک میچ کے دوران کھیل کو معطل کر دیتا ہے، تو میچ11 ستمبر 2023 کو اس مقام سے جاری رہے گا جہاں سے اسے معطل کیا گیا تھا۔ ایسی صورت میں ٹکٹ مالکین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے میچ کے ٹکٹوں کو اپنے پاس رکھیں جوکہ دوسرے دن بھی قابل قبول ہوں گے اور محفوظ دن کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔ ٹورنمنٹ کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہندوستان اور پاکستان کا میچ 11 ستمبر تک جاری رہا تو روہت شرما اینڈکمپنی مسلسل تین دن کھیلے گی، کیونکہ 12 ستمبرکو اسی مقام پر ان کا سری لنکا سے مقابلہ ہونا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مقابلے میں سوپر فورکے بقیہ میچوں کے لیے محفوظ دن رکھنے کے بارے میں کوئی بیان نہیں ہے، بشمول 15 ستمبرکو بنگلہ دیش کے خلاف ٹورنمنٹ کے اس مرحلے میں ہندوستان کا آخری میچ مقرر ہے ۔ شدید بارش کی پیش قیاس کی وجہ سے کولمبو میں ایشیا کپ کے میچوں کی میزبانی پر اعتراضات کیے گئے تھے اور ہمبنٹوٹا جیسی خشک جگہ پر منتقلی منصوبہ میں تھی ، جب تک ٹورنمنٹ نے اپنے اصل منصوبے پر قائم رہنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ حکام نے کہا کہ دیگر سوپر فور مقابلوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں کم کی جائیں گی، جیسا کہ ہندوستان ۔ پاکستان تصادم کے مقابلے میں کیا جارہا ہے ۔ ایشیا کپ کے سوپر فور مرحلے کے لیے آر پی آئی سی ایس کولمبو کے لوئر بلاکس سی اور ڈی کے ٹکٹ فی ٹکٹ 1000سری لنکائی روپئے کر دیے جائیں گے۔کمی کا اطلاق 9، 12، 14 اور 15 ستمبر کو کھیلے جانے والے گیمز پر ہوگا۔ تاہم 10 ستمبر کو ہندوستان اورپاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ اور ٹورنمنٹ کے فائنل کے لیے متعلقہ بلاکس کے ٹکٹوں کی قیمتیں اصل میں مقرر کردہ قیمتوں پر رہیں۔
ہرشدیپ کی عدم شمولیت حیران کن :ارون
نئی دہلی ۔ گھر پر ورلڈ کپ کے لیے معلنہ ٹیم میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نہ ہونے سے ہندوستانی ٹیم کے سابق بولر بھرت ارون حیران رہ گئے ہیں۔ ارشدیپ کیوں شامل نہیں مجھے نہیں معلوم ۔ میرے نزدیک وہ بہت، بہت متاثر کن لگ رہا تھا۔