دبئی: ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں اے سی سی کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں پاکستان کو ایشیا کپ 2023 کی میزبانی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایشین کرکٹ ٹیمیں 2023 ایونٹ کیلئے پاکستان آئیں گی۔ اے سی سی اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے شرکت کی۔