پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں برقرار

   

جنیوا : پاکستان فبروری 2021 ء تک
FATF
کی ’گرے‘ فہرست میں برقرار رہے گا کیونکہ وہ عالمی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو فنڈس فراہم کرنے سے روکنے والے ادارے کی 6 کلیدی شرائط کی تکمیل میں ناکام ہوا ہے۔عہدیداروں نے جمعہ کو بتایا کہ ان شرائط میں ہندوستان کو نہایت مطلوب دہشت گرد مولانا مسعود اظہر اور حافظ سعید کے خلاف کارروائی نہ کرنا نمایاں وجہ ہے ۔ فینانشیل ایکشن ٹاسک فورس کی گزشتہ 3 یوم میں منعقدہ ورچول میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔