حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : اٹارنی جنرل مُکل روہتگی نے آج پاکستان کو ایک غیر مہذب ملک قرار دیا اور کہا کہ دنیا نے دیکھا ہے کہ اس کی فوج ایک ’احمق فوج ‘ ہے ۔ سینئیر ایڈوکیٹ نے یہ بیان ان سے پاکستانی جیل میں جاسوسی کے الزام کے تحت قید ہندوستانی فرد کلبھوشن جادھو کی پھانسی پر روک لگانے کے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (ICJ) کے فیصلہ پر ان کا ردعمل پوچھنے پر دیا ۔ سینئیر ایڈوکیٹ روہتگی نے آج کہا کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں دنیا کے مختلف مقامات بشمول چین کے ججس ہیں ۔ جس نے معمہ دیکھا ہے ۔ پاکستان ایک مہذب ملک نہیں ہے اور دنیا نے دیکھا ہے کہ اس کی فوج ایک احمق فوج ہے ۔ آئی سی جے نے کہا ہے کہ پاکستان اس پر نظر ثانی کرے اور جادھو کو ہندوستان واپس بھیج دے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا ہے کہ پاکستان جو کہہ رہا ہے وہ مکمل طور پر غلط ہے ۔ اس میں کوئی مقدمہ نہیں چلایا گیا ۔ ملٹری ٹرائیل مضحکہ خیز ہے ۔ اس میں کوئی قانونی مدد نہیں ہوئی ۔ یہ تنہا کر کے چلایا گیا مقدمہ ہے ۔۔
