پونے 30 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ پاکستان ‘ بالواسطہ جنگ میں مصروف ہے کیونکہ اسے پتہ چل گیا ہے کہ وہ ایک روایتی جنگ میںکامیابی حاصل نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جو فرضی جنگ یا بالواسطہ جنگ شروع کرنے کا راستہ اختیار کیا ہے اس میں بھی پاکستان کو شکست ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 1948 کے بعد سے تین جنگوں کے ذریعہ یہ محسوس کرلیا ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف کوئی روایتی یا محدود جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتا ۔ اس لئے اس نے دہشت گردی کا استعمال کرتے ہوئے بالواسطہ جنگ کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے لیکن وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ پاکستان کو اس جنگ میں شکست کے سواء کچھ ہاتھ نہیں آئے گا ۔