اسلام آباد : پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برطانیہ اور دوسرے ممالک سے سرمایہ کاری لانے میں پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں زراعت، تحفظ خوراک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، کان کنی اور دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔