اسلام آباد، 11جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں خیبر پختوانخوا صوبے کے شمالی وزیرستان ضلع میں بم دھماکے میں دو فوجیوں کی موت اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکہ چہارشنبہ افغانستان کی سرحد سے متصل قبائلی اکثریت والے شمالی وزیرستان کے تاپی گاؤں میں اس وقت ہوا جب ایک فوجی گاڑی طاقت ور دھماکہ خیز آلے کی زد میں آگئی۔ دھماکہ میں دو فوجیوں کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے ۔
