شارجہ : پاکستان نے ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنمنٹ میں آج ہانگ کانگ کو 155 رنز سے شکست دے کر سوپر 4 مرحلہ میں رسائی حاصل کرلی ۔ نزاکت خان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے محمد رضوان کے 78 ناٹ آؤٹ کی مدد سے 193/2 اسکور کئے ۔ جواب میں ہانگ کانگ محض 38 رنز پر آل آؤٹ ہوگیا۔