پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پرعزم

   

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان مضبوط اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات استوار کر کے بیلاروس کے ساتھ اعلیٰ سطحی روابط اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے بیلاروس کے وزیر خارجہ سرگئی ایلینک کے ساتھ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان۔ بیلاروس تعلقات کیلئے ہمارے طویل المدتی اہداف میں اقتصادی تعلقات کی مضبوطی، تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینا، سائنسی تعاون کو فروغ دینا، دفاعی تعاون کو بڑھانا اور ثقافتی اور عوام سے عوام کے روابط کو گہرا کرنا شامل ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیلاروس کے وزیرخارجہ سرگئی الینک نے کہاکہ تجارت کا فروغ اوراقتصادی تعاون دونوں ممالک کے لئے انتہائی اہم ہے۔