اسلام آباد : پاکستان میں بیپر جوئے سمندری طوفان کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ زرعی اراضی اور سینکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ صوبہ سندھ انتظامیہ کے مطابق، طوفان کے سبب عمر کوٹ میں دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ شدید بارش کے باعث متعدد زرعی اراضیوں اور سینکڑوں مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ سمندری طوفان کے سبب پاکستان میں 81 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔