پاکستان تحریک انصاف کو ہرانے حکومت نے ہر حربہ اپنایا:عمران خان

   

اسلام آباد :پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے مخلوط حکومت پر الزام لگایا کہ ہم الیکشن ہار جائیں۔ عمران نے یہ الزام پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے خلاف اپنی پارٹی کی زبردست کامیابی کے بعد لگایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود حکومت کی تمام مشینری ہمارے خلاف استعمال کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات اسی طرح ہوئے تو سیاسی عدم استحکام بڑھے گا۔