اسلام آباد / نئی دہلی : پاکستان نے جمعرات کو ہندوستانی قیدی کلبھوشن جادھو تک سفارتی رسائی فراہم کی لیکن حکومت ہند نے کہا کہ یہ رسائی نہ بامعنی اور نہ ہی بھروسہ مند ۔ کیونکہ سزائے موت کے قیدی جادھو واضح طور پر تناؤ میں دکھائی دیئے ۔ اس دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہندوستانی شکایت پر کہا کہ 50 سالہ جادھو کو ایک مرتبہ اور سفارتی حکام سے رابطہ کا موقع دیا جاسکتا ہے ۔