پاکستان حکومت کا بڑی صنعتوں پر 10% سوپر ٹیکس لگانے کا اعلان

   

اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے بڑی صنعتوں پر 10 فی صد سوپر ٹیکس اور سالانہ 15 کروڑ روپے سے زائد آمدنی والے افراد اور کمپنیوں پر اضافی ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں جمعہ کو معاشی ٹیم کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیمنٹ، اسٹیل، شوگر انڈسٹری پر 10 فی صد سوپر ٹیکس لگایا جائے گا۔ ان کے بقول ٹیکسٹائل، آٹوموبائل انڈسٹری، آئل اینڈ گیس فرٹیلائزر، بینکنگ انڈسٹری، مشروبات، کیمیکل اور سیگریٹ انڈسٹری پر بھی 10 فی صد سوپر ٹیکس لگے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولیوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور اس سلسلے میں تمام آئینی اداروں سے مدد لیں گے۔