پاکستان خود کو اور انسانیت کو تباہ کر رہا ہے : وینکیا

   

نئی دہلی 2 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہشت گردی و تخریب کاری کی مدد پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ پڑوسی ملک نہ صرف خود کو بلکہ انسانیت کو بھی تباہ کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسے عالمی اتفاق رائے کو سمجھنے اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے یہاں ایک تقریب میں پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ ہمارا پڑوسی دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے اور انہیں پناہ دے رہا ہے ۔ وہ لوگ یہ نہیں سمجھ پا رہے ہیں کہ اس لعنت نے خود انہیں اور انسانیت کو کتنا نقصان پہونچا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اقوام کو دہشت گردوں کی مسلسل مدد کرنے اور انہیں ٹھکانے فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ۔ یہ سلسلہ رکنا چاہئے ۔