اسلام آباد ،25فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہدانور خان نے اتوار کو کہاکہ پاکستانی فضائیہ ‘‘دشمن کی کسی بھی جارحیت کوناکام بنادیگی ۔’’انھوں نے کہاکہ ہماری فوج کسی بھی ناگہانی حملہ کا قوم امیدوں کے مطابق پوری طاقت کے ساتھ جواب دینے کے لیے تیار ہے ۔ایئرچیف مارشل نے فضائیہ کے ٹھکانوں کا دورہ کرنے کے بعد خبردارکرتے ہوئے کہا،‘‘پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ۔’’ لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی جائیگی تو ہم کسی بھی قیمت پر اپنی فضائی حدود کی حفاظت کریں گے ۔انھوں نے کہا،‘‘پاکستانی فضائیہ اور دیگر سلامتی دستے پوری تیاری اور تال میل کے ساتھ ہرطرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں ‘‘۔