پاکستان دفاعی نمائش ‘آئیڈیاز 2024’کا آغاز، 55 ممالک کی شرکت

   

کراچی: دفاعی نمائش اور سیمینار Ideas 2024 کے بار ہویں ایڈیشن کا آغاز آج سے کراچی ایکسپو سنٹر میں ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دفاعی مصنوعات اور برآمدات میں اضافہ کیلئے سرکاری اور نجی شعبہ کے درمیان پارٹنر شپ پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دفاع سمیت تمام شعبوں میں منافع بخش سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں اور تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی منصوعات عالمی منڈی میں مسابقت کر رہی ہیں۔اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ اگرچہ ہم ساٹھ سے زائد ممالک کو بعض ہائی ٹیک دفاعی منصوعات برآمد کررہے ہیں تاہم برآمدی حجم اس کی حقیقی صلاحیت سے مطابقت نہیں رکھتا۔دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 19 سے 22 نومبر تک جاری رہے گی جس میں 55 ممالک کی 550 سے زائد کمپنیوں کے نمائندے حصہ لیں گے۔