نئی دہلی،15جون (سیاست ڈاٹ کام)انڈین ہائی کمیشن کے دو اسٹاف ممبرس جو پیر کی صبح لاپتہ ہوئے ، انہیں ہندوستانی مشن سے بمشکل 2کلومیٹر کے فاصلے پر اسلام آباد کے سکریٹریٹ پولیس اسٹیشن میں حوالے کیا گیا ۔ دونوں افراد کے بدن پر زخم کے نشانات نظر آرہے ہیں ۔پاکستانی پولیس نے انہیں ہائی کمیشن کے حوالے کیا ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی حکومت نے متعلقہ پاکستانی افسروں کے سامنے اس مسئلے کو اٹھایا ہے ۔ ہائی کمیشن کے دونوں ملازمین سی آئی ایس ایف کے ڈرائیور ہیں اور وہ اس وقت لاپتہ ہوگئے جب اسلام آباد میں ڈیوٹی پرتھے ۔ایسا شبہ ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی ایجنسیوں نے دونوں ملازمین کو جاسوس بتانے کے لئے انہیں اپنے قبضے میں لیا ہے۔
