واشنگٹن 16 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے آج پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں کے فنڈز اور دوسرے معاشی اثاثہ جات کو کسی تاخیر کے بغیر منجمد کردے ۔ امریکہ نے مزید کہا کہ جئیش محمد کو مستقبل میں پلواما جیسے حملوں سے باز رکھنے کیلئے کی جانے والی کارروائیوں کی مکمل تائید کرتا ہے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے جئیش پر 2002 میں پابندی عائد کردی ۔ تاہم یہ گروپ اب بھی پاکستان میں سرگرم ہے ۔ امریکہ نے 2001 میں جئیش پر پابندی عائد کردی اور ہم مستقبل میں اسے پلواما جیسے حملوں سے روکنے کیلئے کی جانے والی تمام کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔