پاکستان دہشت گرد سرگرمیوں پر موثر روک لگائے : ہندوستان

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) ‘فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس’ (ایف اے ٹی ایف ) کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردوں کو فنڈز مہیا کرانے کے الزامات میں مشکوک ممالک کی فہرست (گرے لسٹ) میں رکھے جانے کے فیصلے کے بعد ہندوستان نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ستمبر تک کی مدت کے اندر اپنے کنٹرول والی زمین سے آپریٹ کی جانے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں اور انہیں ملنے والی مالی امداد پر روک لگانے کے لئے ٹھوس اور قابل اعتماد قدم اٹھائے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں میڈیا سے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو تعمیل دستاویزات (گرے فہرست) میں برقرار رکھا جائے اور اسے جنوری اور مئی 2019 کے لئے دی گئی ٹاسک کے نکات کو پورا کرنے کیلئے کی نگرانی میں رکھا جائے ۔