پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والے حکومت کے پٹھو: سابق گورنر

   

سنبھل ( یو پی ) ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے سابق گورنر عزیز قریشی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے حکومت پر الزام عائد کیا کہ سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی صفوں میں انتشار پیدا کرے کیلئے حکومت اپنے ’’آدمیوں‘‘ کو بھیج رہی ہے تاکہ وہ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے حالات کو بگاڑ دیں۔ انہوں نے علیگڑھ اور دہلی میں احتجاجیوں پر کی گئی پولیس کارروائی کو بربریت قرار دیا اور کہا اکہ جب برسر اقتدار لوگوں کو احتجاج کی صورت میں اپنی شکست نظر آئی تو انہوں نے فائرنگ اور لاٹھی چارج کا سہارا لیا ۔ ہٹلر کی تقلید کرنے والے برسر اقتدار لوگ پرامن احتجاجیوں کی صف میں اپنے گھس پیٹھیئے روانہ کر رہی ہے جن کا کام وہاں جاکر ’’پاکستان زندہ باد‘’ کے نعرے لگانا اور پرامن احتجاج کو پرتشدد احتجاج کے طور پر پیش کرنا ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بناتے ہوئے عزیز قریشی نے کہا کہ ان کے (آر ایس ایس۔بی جے پی) شرپسند منصوبے ہندوستانی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے ہی بنائے گئے ہیں۔