پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس کوچس واپس کرے : ہندوستان

   

نئی دہلی : ہندوستان نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ان کوچس کو واپس کرے جو واگھا سرحد پر پانچ مہینوں سے رکھے ہوئے ہیں۔ ریلوے کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ دونوں ملکوں کے مابین اس ٹرین سرویس کو اگسٹ 2019 میں بند کردیا گیا تھا جب ہندوستان نے کشمیر کے خصوصی موقف کو ختم کردیا تھا ۔ پاکستان نے واگھا سرحد پر سمجھوتہ ایکسپریس کو روک دیا تھا جس سے وہاں 117 مسافرین پھنس گئے تھے ۔