اسلام آباد : جسٹس عائشہ ملک نے پاکستان کی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سیان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یاد رہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت قانون اور انصاف نے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔