پاکستان سے آئے 195 تارکین وطن کو ہندوستانی شہریت

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ؍ نئی دہلی ۔ 12 ڈسمبر (ایجنسیز) ہندو، سکھ، بدھسٹ اور جین کمپونٹیز سے تعلق رکھنے والے 195 پاکستانی تارکین وطن کو احمدآباد میں ہندوستانی شہریت کے سرٹیفکیٹ دیئے گئے جن میں سے 122 سرٹیفکیٹس سی اے اے کے تحت دیئے گئے اور دیگر 73 ایسے تارکین وطن کو دیئے گئے جن کے نام ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفتر میں رجسٹر تھے۔ اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گجرات کے ڈپٹی چیف منسٹر ہرش سنگھوی نے کہا کہ مسکرائیے، اب آپ بھارت کے ناگرک (شہری) ہیں۔