٭ پنجاب کے ضلع فیروزپور کے حسینی والا ٹاؤن میں متعین بی ایس ایف سپاہیوں نے پیر کی شب اس علاقہ میں پراسرار ڈرونس کی پرواز کرتا دیکھا۔ میڈیا نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے اس ڈرون کو مار گرانے کیلئے فائرنگ کی۔ اس قسم کے ڈرونس پاکستان کی طرف سے آرہے ہیں۔ وہاں موجود دہشت گرد گروپس ہندوستانی سرحد میں مبینہ طور پر منشیات اور اسلحہ گرانے کیلئے ڈرونس کا استعمال کررہے ہیں۔
پونچھ میں پاکستانی فوج کی شلباری، دو شہری زخمی
جموں 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی فوج کی منگل کو شدید شلباری کے نتیجہ میں کم سے کم دو عام شہری زخمی ہوگئے۔ عہدیداروں نے کہاکہ میندھر سیکٹر کے بالاکورٹ علاقہ میں تقریباً 1.20 دن مورٹار شلباری کی گئی اور ہندوستانی فوج نے پوری شدت کے ساتھ مناسب جواب دیا۔ پاکستانی شلباری میں کم سے کم دو سیویلین زخمی ہوئے جنھیں دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ شلباری سے متاثر علاقوں کے عوام محفوظ مقامات اور زیر زمین بنکروں کو منتقل ہوگئے۔ اس علاقہ میں واقع اسکولوں میں موجود بچے محفوظ رہے۔