نئی دہلی ۔ یکم / مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے جموں و کشمیر میں ایل او سی کے پاس پاکستانی فورسیس کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں بے قصور ہندوستانی شہری کی ہلاکت پر آج پاکستان سے سخت احتجاج کیا ہے ۔ شہری کی ہلاکت کا واقعہ گزشتہ روز ضلع پونچھ میں پیش آیا ۔ پاکستان کی طرف سے 2019 ء میں سیز فائر کی 3200خلاف ورزیاں ہوئی ہیں ۔
