پاکستان سے جنگ کی کوئی ضرورت نہیں: سدارامیا

   

بنگلورو : کرناٹک کے وزیرِ اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کی کوئی ضرورت نہیں، پہلگام واقعہ سیکوریٹی کی ناکامی ہے، جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔ اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی واپسی کے اقدامات کیے جائیں گے۔ دوسری جانب جنگ مخالف بیان پر بی جے پی کے قائدین نے وزیرِ اعلیٰ کرناٹک پر تنقید کی ہے۔