دہشت گردی کو فنڈنگ ختم کرنے عالمی سمجھوتہ کی تکمیل پر ہند کا زور
نئی دہلی ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان نے ہفتہ کو کہا کہ وہ توقع کرتا ہے کہ دہشت گردی کے لیے فراہم کئے جانے والے فنڈس کو روکنے سے متعلق سمجھوتہ پر عمل آوری کے لیے وہ ستمبر سے قبل موثر کارروائی کرے گا ۔ علاوہ ازیں اس ( پاکستان ) کی سرزمین سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کو مالیہ کی فراہمی کے ضمن میں عالمی تشویش سے نمٹنے کیلئے قابل اعتبار ، قابل توثیق اور ناقابل تنسیخ اقدامات کیے جائیں گے ۔ دہشت گردی کیلئے فنڈس کی فراہمی کے انسداد سے متعلق معاہدہ کی بنیاد پر تیار کردہ رپورٹ سے متعلق میڈیا کے سوال پر وزارت امور خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے کہا کہ دہشت گردی کے لیے مالیہ کی فراہمی کو روکنے سے متعلق معاہدہ ( ایف اے ٹی ایف ) نے پاکستان کو اپنی قابل پابندی دستاویز کے مبہم و غیر یقینی زمرہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کے درمیان بین الاقوامی تعاون جائزہ گروپ ( آئی سی آر جی ) اس کی ناکامی پر نظر رکھا ہوا ہے کیونکہ وہ جنوری اور مئی 2019 کے دوران اپنی رپورٹ پیش کرنے میں ناکام ہوگیا۔ این اے ٹی ایف کے انتباہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان نے جمعہ کو کہا تھا کہ اس سمجھوتہ کے مبہم یا غیر یقینی زمرہ کی فہرست سے باہر نکلنے کے وہ متفقہ منصوبہ عمل کو بروئے کار لانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا پابند ہے۔
