پاکستان سے سری لنکا 20 کروڑ ڈالر قرض لے گا

   

کولمبو : سری لنکا پاکستان سے حاصل قرض سے پاکستانی سیمنٹ، چاول خریدے گا۔سری لنکن میڈیا کے مطابق پاکستان سے قرض دورانیہ اور معاہدے کی تفصیل طے کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومتِ پاکستان نے چین، روس اور قازقستان سے 5ارب ڈالر قرضہ لینے کی خبروں کی تردید کی تھی۔وزارت اقتصادی امور نے وضاحت کی تھی کہ خبروں میں کہا گیا ہیکہ اقتصادی امور ڈیویژن نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر کے قرض کے حصول کا منصوبہ بنایا ہے۔ وضاحت کی جاتی ہے کہ اس طرح کی کوئی تجویز اقتصادی امور ڈیویژن کے زیر غور نہیں جس میں چین سے 3ارب ڈالر ، روس اور قازقستان سے 2ارب ڈالر قرض کے حصول کا منصوبہ ہے۔