نیویارک ۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ہند ایس جے شنکر نے نیویارک ٹائمز میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ایک مضمون پر شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے جہاں عمران خان نے تحریر کیا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ اسی صورت میں بات چیت ہوسکتی ہے جب ہندوستان کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برخاست کردے ۔ دریں اثناء جئے شنکر نے کہا کہ انہوں نے حالانکہ وہ مضمون نہیں پڑھا ہے لیکن پاکستان سے اس وقت تک بات چیت نہیں کی جائے گی جب تک وہ دہشت گردوں کو پناہ اور مالیہ فراہم کرنے کا سلسلہ بند نہ کردے۔
