12 سو سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے
ریاض: پاکستان سے چلنے والی خصوصی حج پروازوں کے ذریعے 12 سو سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ پیر کو ترجمان برائے وزارت مذہبی امور نے جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ روز حج پروازوں کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 خصوصی فلائٹس چل چکی ہیں جن کے ذریعہ 12 سو سے زائد عازمین کو مدینہ پہنچایا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق آج پیر کو مزید چار پروازیں پاکستان سے مدینہ کیلئے روانہ ہوئیں جن میں ایک ہزار 390 عازمین سوار تھے جبکہ آئندہ روز منگل کو تین ہزار سے زائد عازمین 9 حج پروازوں کے ذریعے مدینہ پہنچیں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حاجی کیمپوں میں حفاظتی ویکسین لگانے کا عمل ہفتہ وار چھٹیوں میں بھی جاری رہا۔