پاکستان سے غزہ اور لبنان کیلئے مزید امدادی سامان روانہ

   

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات پر، نشینل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) غزہ اور لبنان کے جنگ زدہ عوام کو ہنگامی امداد کی ترسیل کی جاری رکھتے ہوئے 13ویں کھیپ روانہ کر دی ہے ۔ 100 ٹن امدادی سامان سردیوں کے خیمے اور کمبل پر مشتمل ہے ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ،امدادی کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے عمان (اردن) کے لیے غزہ کی عوام کے لیے روانہ کی گئی ہے ۔ابتک حکومت پاکستان مجموعی طور پر 1,381 ٹن امدادی سامان غزہ اور لبنان کے متاثرہ لوگوں کے لیے بھیج چکی ہے ۔