پاکستان سے فرار انسانی حقوق کارکن کریمہ بلوچ کینیڈا میں مردہ پائی گئی

   

ٹورنٹو : پاکستان سے 2016 ء میں فرار ہونے والی انسانی حقوق کی کارکن کریمہ بلوچ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مردہ پائی گئیں۔ 35 سالہ کریمہ بلوچ حکومت پاکستان کی شدید نقاد تھیں۔ وہ گزشتہ اتوار سے لاپتہ تھیں۔ ٹورنٹو پولیس نے اِن کی تلاش شروع کی۔ کریمہ بلوچ کے خاندان والوں نے نعش کی دستیابی کی توثیق کی ہے۔ وہ پاکستان اور کینیڈا میں عوام کے اندر مقبول تھیں۔