پاکستان سے محبت ؟ ملک چھوڑ دیں،کماراسوامی کو بی جے پی کا مشورہ

   

Ferty9 Clinic

بنگلورو، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے وزیر صحت بی سری راملو نے آج سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی کو پاکستان کو پسند کرنے کا مورد الزام ٹھہرایا اور کہا کہ انھیں ملک چھوڑ دینا چاہئے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرس ٹاؤن چتردرگ میں میڈیا والوں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہا کہ کسی کو بھی اس ارادہ کے ساتھ ’’دہرے معیار کی سیاست‘‘ ملوث نہیں ہونا چاہئے کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں جگہ خود کو اچھے شخص کے طور پر پیش کیا جائے۔ ’’کمارا سوامی سنجیدہ سیاستدان نہیں ہیں۔ حالیہ عرصے میں وہ پاکستان کی طرف جھک گئے ہیں۔ جب وہ پاکستان کے تئیں محبت کی بات کررہے ہیں تو انھیں اس ملک سے جانے دیجئے۔ کیوں وہ ہندوستان میں رہیں۔ میں سابق چیف منسٹر سے کہنا چاہتا ہوں کہ ملک چھوڑ دیں۔‘‘ ریاستی وزیر جے ڈی (ایس) قائدین کے حالیہ تبصرے پر ردعمل ظاہر کررہے تھے، جس میں بی جے پی قائدین اور وزیراعظم نریندر مودی پر پاکستان کے تئیں اُن کے خبط پر چوٹ کی گئی۔