پاکستان سے پھیلنے والی سرحد پار دہشت گردی پر تشویش

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ادارہ کے سربراہ وجئے سنگھ کی بات چیت
جنیوا ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ایک سینئر سفارتی عہدیدار آج یہاں اقوام متحدہ میں انسانی حقوق ادارہ کے سربراہ مشل بیچلٹ سے ملاقات کی اور انہیں جموں و کشمیر میں معمول کے حالات کی بحالی کیلئے ہندوستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے واقف کروایا۔ علاوہ ازیں اپکستان سے پھیلائی جانے والی سرحد پار دہشت گردی سے لاحق خطرات کو اجاگر کیا۔ وزارت امورخارجہ میں سکریٹری وجئے ٹھاکر سنگھ نے بیچلٹ سے جمعرات کو جنیوا میں ملاقات کی جس سے چند دن قبل انسانی حقوق کمشنر نے کشمیر میں جاری پابندیوں کے اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ وزارت امورخارجہ میں ترجمان راویش کمار نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ وجئے ٹھاکر سنگھ نے ’’جموں و کشمیر میں صورتحال کو ابتداء معمول پر لانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے بیچلٹ کو واقف کروایا‘‘۔