اسلام آباد : پاکستان سے گوشت کی پہلی کھیپ نجی کمپنی کی جانب سے اردن پہنچا دی گئی ہے۔پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے پیر کو ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہم ٹاٹا فوڈ کو پاکستان سے گوشت کی پہلی کھیپ اردن ایکسپورٹ کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔‘انہوں نے لکھا کہ ’نئی منڈیوں تک غیر روایتی ایکسپورٹس کی ترویج کیلئے وزارت تجارت کوشاں ہے۔ ‘رزاق داؤد نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ’دیگر برآمد کنندگان کو بھی اپنی مصنوعات میں تنوع اور نئی مارکیٹ تک رسائی کیلئے کوشش کرنی ہوگی۔‘اس سے قبل اکتوبر کے آخری ہفتے میں پاکستان کے تین سلاٹر ہآسز (مذبحہ خانوں) کو مویشیوں کا گوشت اْردن برآمد کرنے کا اجازت نامہ ملا تھا۔