پاکستان سے ہندوستان کیلئے درآمدات پر پابندی عائد

   

اسلام آباد ؍ نئی دہلی : پاکستان نے ہندوستان سے درآمد ہونے والی اور پاکستان کے راستے آنے والی اشیاء پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ہندوستانی ڈائرکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔ ہندوستانی ڈائرکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ نے کی طرف سے جاری کیے گئے ایک علامیہ میں کہا گیا، پاکستان سے درآمد ہونے والی اور پاکستان کے راستے آنے والی اشیاء پر یہ پابندی قومی سلامتی اور عوامی مفاد کے پیشِ نظر عائد کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتہ ہندوستانی زیر انتظام کشمیر کے علاقہ پہلگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملہ میں کم از کم 26 سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔ اس پیش رفت کے بعد دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدہ سفارتی تعلقات میں ایک بار پھر شدت آ گئی ہے۔ مسلمان اکثریتی ہمالیائی خطہ کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان دونوں ملک ہی دعویٰ رکھتے ہیں اور یہ علاقہ کئی جنگوں، بغاوتوں اور سفارتی کشیدگیوں کا مرکز رہا ہے۔ ہندوستان نے اس حملہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے، جسے اسلام آباد نے مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ اسے مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹس ملی ہیں کہ ہندوستان فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ جوابی اقدام کے طور پر پاکستان نے بھی کئی اقدامات کا اعلان کیا ہے، جن میں تمام سرحدی تجارت معطل کرنا، اپنی فضائی حدود ہندوستانی طیاروں کے لیے بند کرنا اور ہندوستانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنا شامل ہے۔