کابل : افغانستان کے جنوبی قندھار صوبے میں گزشتہ مہینوں میں 12 ہزار سے زائد افغان مہاجرین پاکستان سے واپس لوٹ چکے ہیں۔یہ اطلاع مہاجرین اور وطن واپسی ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی چیف مومن آغا نے دی۔ اہلکار کے مطابق قندھار کو پاکستان کے بلوچستان سے ملانے والی اسپن بولدک بارڈر کراسنگ کے ذریعے ہر ہفتے اوسطاً 820 خاندان یا 4000 سے زائد افراد پاکستان سے وطن واپس لوٹ رہے ہیں اور واپس آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔پچیس لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین پاکستان میں اور اتنی ہی تعداد ایران میں مقیم ہیں، جو گزشتہ چار دہائیوں کے دوران اپنے وطن افغانستان میں غیر ملکی حملوں اور تنازعات سے بچ کر نکلے ہیں۔