پاکستان فائنل میں داخل آج انڈیا ۔ انگلینڈ سیمی فائنل

   

آسٹریلیا میں جاری T20 ورلڈکپ میں آج پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سڈنی میں پہلے سیمی فائنل میں 7 وکٹ سے ہرادیا۔ ٹورنمنٹ میں ابتدائی دو مقابلے ہارنے کے بعد متواتر چار میچز جیت کر بابراعظم زیرقیادت ٹیم نے خطاب کی دعویداری پیش کردی ہے۔ دوسرا سیمی فائنل جمعرات 10 نومبر کو ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان اڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ وقت 1:30 بجے (انڈیا) ۔