کولمبو۔ایمرجنگ ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اے نے اپنی حریف میزبان سر ی لنکا اے کو 60 رنز سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ 323 رنز کے تعاقب میں سری لنکائی ٹیم 262 رنز اسکور کرپائی ۔سری لنکا کیلئے شان ارچنگے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 97 رنز اسکور کی لیکن ان کیاننگز رائیگا ں گئی ۔ پاکستان کیلئے ارشد اقبا ل نے 37 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی ۔
