پاکستان مقبوضہ کشمیر سے بھی نکل جائے

   

Ferty9 Clinic

سارے علاقہ پر ہندوستان کا تنہا حق : برطانوی ایم پی
لندن 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے ایک رکن پارلیمنٹ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے نکل جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سارے علاقہ پر ہندوستان کا ہی تنہا حق ہے ۔ برطانیہ میں کشمیری پنڈتوں سے خطاب کرتے ہوئے قدامت پارٹی کے رکن پارلیمنٹ باب بلیک مین نے کشمیر کے خصوصی موقف کو ختم کرنے ہندوستان کے فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع ہونے پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سارا کشمیر ہندوستان کا علاقہ ہے اور اسی کا تنہا حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سارا جموںو کشمیر کا علاقہ ہندوستان کا ہے اور جو لوگ وہاں اقوام متحدہ قرار داد پر عمل آوری کی بات کرتے ہیں وہ پہلی قرار داد کو نظر انداز کردیتے ہیںجس میںکہا گیا ہے کہ پاکستانی افواج کو کشمیر سے نکل جانا چاہئے اور ساری ریاست کو ایک کردیا جانا چاہئے ۔