اسلام آباد : پاکستان مقبوضہ کشمیر میں 25 جولائی کو انتخابات ہوں گے ۔ یہ اطلاع جمعرات کو میڈیا رپورٹس میں دی گئیں۔ریڈیو پاکستان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر عبد الرشید سلیریا نے بتایا کہ 33 انتخابی حلقوں اور پناہ گزینوں کے لئے مخصوص 12 نشستوں پر انتخابات ہوں گے اور اہل امیدواروں کی حتمی فہرست 3 جولائی کو جاری کردی جائے گی۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا معاملوں کی نگرانی کررہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے گزشتہ مہینہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں آئندہ انتخابات دو ماہ تک ملتوی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔