پاکستان میں احمدیہ فرقہ کی مسجد منہدم کردی گئی

   

Ferty9 Clinic

لاہور ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں اقلیتی احمدیہ فرقہ کی ایک 70 سالہ قدیم مسجد کو صوبہ پنجاب میں حکام نے منہدم کردیا۔ احمدیہ فرقہ کے لوگوں نے یہ بات بتائی۔ پاکستان پارلیمنٹ نے 1974ء میں احمدیہ فرقہ کے لوگوں کو غیرمسلم قرار دیا تھا۔ اس کے دس سال بعد یعنی 1984ء میں ان پر خود کو مسلمان کہنے پر امتناع عائد کردیا گیا تھا۔ ان پر اپنے عقیدہ کی تبلیغ اور یہاں تک کہ عمرہ اور حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کا سفر کرنے پر بھی امتناع عائد کیا گیا تھا۔ دریں اثناء احمدیہ فرقہ کے ترجمان سلیم الدین نے بتایا کہ جس مسجد کو منہدم کیا گیا ہے وہ بہاولپور ضلع کے حاصل پور موضع میں واقع ہے جو لاہور سے 400 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔ سلیم الدین نے کہا کہ حاصل پور کے کمشنر نے بلدیہ ورکرس کے ساتھ بغیر نوٹس کے 70 سالہ قدیم مسجد کے کچھ حصوں کو منہدم کردیا۔