لاہور ۔ 12 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) اپنی نوعیت کے انوکھے واقعہ میں پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آج دو افراد کو اپنے مکان کی چھت پر اسرائیلی پرچم لہرانے پر گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے کہا کہ سیالکوٹ کے مزمل علی اور اس کے باپ کو ملک کے قانون کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
